فاسٹ نیوز : پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹراعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں ،دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا ۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بچنے کے لیے تین پلان بنائے ہیں، دستاویزات میں رد و بدل، جےآئی ٹی ارکان خرید کر فیصلہ اپنے حق میں لے لیں گے یا پھر سپریم کورٹ بینچ کو متنازع کرکے فیصلہ اپنے حق میں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کےپاس بچنےکا کوئی راستہ نہیں ہے، نوازشریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں۔سعودی عرب نے نواز شریف سے پوچھا اپنی پوزیشن واضح کریں کس کےساتھ ہیں ؟

اعتزاز احسن نے کہا کہ سعودی شاہ سلمان نے دو ٹوک الفاظ میں نواز شریف سے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ہو یا قطر اور ایران کیساتھ؟ شاہ سلمان نے کہا ہے کہ پناہ، پیسے اور تیل ہم سے لیتے ہو اور بات ان کی کرتے ہو۔

اعتزاز احسن نے بتایا کہ نواز شریف نے ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s