رحیم یار خان ( فاسٹ نیوز ) ضلع رحیم یار خان شہر کی میونسپل کمیٹی کے شہر کے وارڈ نمبر 44 کے کو کونسلر میونسپل کمیٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری آشرف اور وارڈ نمبر 40 کے کونسلر مسلم لیگ ن رانا عثمان ارشد , دونوں کونسلر حضرات نے حسین آباد کی گلیوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو آپس کی لڑائی میں متنازہ بنا دیا ہے , تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے بلدیاتی الیکشن ہوئے ہیں تب سے وارڈ نمبر 44 اور وارڈ نمبر 40 کی عوام ان دونوں کونسلروں کی وجہ سے بے خد پریشان ہے , جب بھی ان وارڈوں میں ترقیاتی کام شروع ہوتے ہیں تو اپوزیشن کونسلر اور لیگی کونسلر کام متنازہ بنا لیتے ہیں کبھی ایک کونسلر جا کر سٹے لے لیتا ہے تو کبھی دوسرا کونسلر جا کر سٹے لے لیتا ہے , جس سے ہماری گلیاں کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں اور کونسلر حضرات آدھی آدھی روڈ اور گلیاں بنا کر باقی متنازہ حصہ کہہ کر چھوڑ دیا ہے , مکینوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسین آباد کی وارڈ نمبر 44 کی سٹریٹ نمبر 4 جو کہ تمام تر سہولیات سے محروم ہے جس کے بارے میں کئی بار چئیرمین بلدیہ میاں اعجاز عامر اور وارڈنمبر 44 اور وارڈ نمبر 40 کے کونسلر حضرات کو بتایا بھی ہے لیکن دونوں کونسلر کا وارڈ نمبر 44 کی  سٹریٹ نمبر 4 میٹل روڈ , ٹف ٹائلز , اور سیوریج لائنوں پر کام کرنے سے انکار کیا جا رہا ہے , جبکہ ان وارڈز میں عملہ صفائی کو بھی متنازہ بنا دیا گیا ہے , اس موقع پر علاقہ مکینوں کا احکام بالا اور ڈپٹی کمیشنر سے نوٹس کا مطالبہ

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s