فاسٹ نیوز : دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے جوڑ میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روک دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کے مطابق سکھ یاتریوں نے گرو ارجن داس کی برسی میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا، 100 کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستان ہائی کمیشن نے ویزا جاری کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یاتریوں نےخصوصی ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچنا تھا لیکن بھارت نے انہیں پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا،پاکستان نے اس سلسلے میں سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بھیجی جسے بھارت نے خالی واپس بھیج دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے بہانہ تراشہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی ٹرین کی بات ہوئی تھی سمجھوتہ ایکسپریس کی نہیں۔

نفیس زکریا نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مسلسل ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے، پاکستان نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کیے تھے۔

ترجمان دفترنے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلئے تمام سہولتیں فراہم کردی تھیں،بھارت نے پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزوں پر بھی پابندی لگا رکھی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s