فاسٹ نیوز : جرمنی کی حکومت نے ترکی میں انجرلک فوجی اڈے سے اپنی افواج ہٹا کر انہیں از سر نو اردن میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام برلن اور انقرہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب سامنے آیا ہے۔

ایجنسی ذرائع کے مطابق جرمن کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی جو خاتون وزیر دفاع اورسولا وان دیر لیین نے پیش کیا تھا۔

یہ پیش رفت ترکی کی جانب سے جرمن ارکان پارلیمنٹ کو نیٹو کے زیر انتظام مذکورہ فوجی اڈے کا دورہ کرنے سے روک دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔

انجرلک اڈے پر جرمنی کے 260 فوجی تعینات ہیں۔ یہ فوجی شام میں داعش تنظیم کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہیں۔

اس سے قبل جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے رواں برس اپریل میں باور کرایا تھا کہ وہ ترکی کی حکومت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے پس منظر میں انجرلک اڈے سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے پر غور کر رہی ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s