فاسٹ نیوز : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی دلچسپی اور آسانی کے لیے نیا فیچر  متعارف کرادی۔

یہ ایپ واٹس ایپ کے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے وہ ہوم اسکرین سے ہی پیغام اور تصویر آسانی سے بھیج سکتے ہیں۔ اس نئی ایپ کے ذریعے آئی فون صارفین کلر فلٹر والی تصاویر ،ویڈیوز اور جفس بھیج سکتے ہیں۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے کیمرے سے منسلک ہے۔ اس کے ذریعے اسمارٹ فون صارفین اپنی فائلز میں بھی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔

ابتدا میں  واٹس ایپ صرف 5 فلٹرز فراہم کررہا ہے جن میں پاپ، بی اور ڈبلیو، کول، کروم اور فلم شامل ہیں جب کہ مستقبل میں مزید نئے فلٹرز کی توقع کی جا رہی ہے۔

ایک اور نیا فیچر موصول ہونے والی تصویروں کا ہے جس میں اب تصویریں یا ویڈیوز ایک ہی جگہ فولڈر کی صورت میں مل کر آئیں گی۔

یہ نیا فیچر صرف آئی فون صارفین کے لیے ہے جب کہ اینڈروئیڈ صارفین کو ابھی اس طرح کے فیچر کے لیے انتظار کرنا ہوگا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s