فاسٹ نیوز : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے تفتیشی عمل کی اندرونی تصویر کی اشاعت سنگین اور افسوسناک ہے، حسین نواز کی دوران ِ تفتیش تصویر شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کی تضحیک کے لیے جاری کی گئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تفتیشی کمرے کی اندرونی تصویر پی ٹی آئی رہنما اور سوشل میڈیا کو کس نے مہیا کی ؟جے آئی ٹی میں بلائے جانیوالوں کے بارے میں توہین آمیز اندرونی باتیں میڈیا کو لیک کرنے والے ذرائع کون ہیں؟

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طارق شفیع و دیگر سے دوران تفتیش دھمکی آمیز گفتگو کس قانون کے تحت کی گئی؟

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ایگزامینیشن روم سے حسین نواز کی تصویر کا اجرا تفتیشی عمل کی شفافیت پر ایک اور سوالیہ نشان ہے۔

سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی اندرونی کارروائی اور تصویر شیئر کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s