فاسٹ نیوز : چیمپیئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، پاک بھارت ٹاکرے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، کروڑوں شائقین بے چینی سے منتظر ہیں، میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیںمگر بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے ۔

جس کا تھا انتظار وہ شاہکار آ گیا ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف عامر جادو جگائیں یا وہاب گلیاں کھڑکائیں گے یا پھر شعیب اور پروفیسر کمال دکھائیں گے ، برمنگھم میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، جہاں سیر اور سوا سیر کا فیصلہ ہو گا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی دباؤ سے عاری ہے لیکن بھارتی ٹیم دباؤ میں ہوگی کیونکہ رینکنگ میں ہمارا آٹھواں نمبر ہے ۔

ادھربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ ایونٹ میں سب ٹیمیں برابر ہیں ، پاکستان کو آسان حریف تصور نہیں کررہے ہیں۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں پاک،بھارت میچ میں ٹیم کوئی بھی مضبوط ہو، چانس ففٹی ففٹی ہی ہوتا ہے۔

ساروگنگولی کی رائے ہے کہ برمنگھم کی کنڈیشن دونوں ٹیموں کو سوٹ کرتی ہے۔

پاک بھارت میچ پر قومی کرکٹ ٹیم کےسابق ولیجنڈ کھلاڑیوںصادق محمد،وسیم اکرم، شعیب اختر اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ پریشر کاہوتا ہے، میچ وہی جیتے گا جو پریشر بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکے گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s