فاسٹ نیوز : لندن دہشت گردی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ کی سیکیورٹی بڑھا دی۔

برمنگھم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی سے بھرپور میچ میں آج جوڑ پڑے گا تاہم لندن میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاک بھارت ٹاکرے کی سیکیورٹی کے معمول سے ہٹ کر اقدامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو ہر وقت الرٹ رہنے کے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مبنی خصوصی دستے دونوں ٹیموں کو ہوٹل سے گراؤنڈ تک لانے کے فرائض انجام دیں گے جب کہ شائقین کی سیکیورٹی کے لئے ایجبسٹن گراؤنڈ کے مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے جامع تلاشی کے بعد شائقین کو گراؤنڈ کے اندرونی حصے تک رسائی دی جائے گی۔

لندن میں گزشتہ شب دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے جب کہ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے واقعے میں لندن برج کے علاقے میں ایک وین نے راہ گیروں کو کچل دیا اور دوسرے میں بورو مارکیٹ میں لوگوں پر چاقو کے وار کیے گئے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s