فاسٹ نیوز : تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا،ہرجانے کا نوٹس نعیم الحق کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے مریم نواز کو بھجوائے گئے نوٹس میں ہتک عزت اور جھوٹے میڈیا ٹرائل پر2 ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نےنعیم الحق کو نام نہاد قانونی نوٹس بھجوا کر اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی،مریم نواز کے نوٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی ڈان لیکس میں ملوث نہیں۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کسی قسم کے ردوبدل کے بغیر فراہم کی جائے، ڈان لیکس سے متعلق کمیٹی کے تمام نوٹس فراہم کیے جائیں۔

نوٹس کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کے دوران ہونے والے انٹرویوزکی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

متن میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات پر اٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، مریم نواز 15 روز کے اندر اندر قانونی نوٹس کا جواب دیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s