فاسٹ نیوز : پاکستان سے محبت کا اظہار بھارتی پولیس کو ایک آنکھ نہ بھایا اور فیس بک پر اپنی تصویر کے ساتھ پاکستان زندہ باد کی پوسٹ کرنے والے نوجوان کو فوری گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں پولیس نے ایک ایسے نوجوان کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی جس پر پاکستان زندہ باد لکھا۔

کشن گنج پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے نوجوان کی شناخت 15 سالہ افسر خان کے نام سے ہوئی ہے جس نے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ پوسٹ کیا۔

ضلع کشن گنج پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ راجیو مشرا نے دعویٰ کیا ہے کہ افسر خان کو مقامی افراد کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے جب کہ افسر خان کو علاقہ مکینوں کے مطالبہ پر ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

اس سے قبل نومبر 2016 میں ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے 36 سالہ سکھ شہری چاند رپال سنگھ نے بجلی اور پانی کا بل زیادہ آنے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے گھر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا تھا جس کی پاداش میں پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اسی طرح کا ایک واقعہ جولائی 2016 میں پیش آیا جب بہار کے ضلع نلندا میں ایک شہری نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گھر پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت 67 علیحدگی کی تحریکیں کام کر رہی ہیں جن میں 17 بڑی اور 50 چھوٹی تحریکیں ہیں جب کہ سکھوں کی خالصتان تحریک سب سے نمایاں ہے جب کہ ریاست تامل ناڈو، آسام، ناگالینڈ، تری پورہ، منی پور، شمالی مشرقی بھارت سمیت کئی ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکیں کام کر رہی ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s