فاسٹ نیوز : سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے جے آئی ٹی میں وزیراعظم کے خلاف دستاویزات جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کا کسی سے گزارا نہیں، دونوں بھائی اس نظام کے لاڈلے اور بگڑے ہوئے بچے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت، سپریم کورٹ اور پاناما کیس کی جے آئی ٹی پر دباو ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ موجودہ حکمران کسی کی بات سننا نہیں چاہتے۔

اعتزاز احسن نے جے آئی ٹی میں وزیراعظم کے خلاف پیش ہوکر دستاویزات جمع کرانے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب حسن نواز جے آئی میں پیش ہوا، ان کے پاس دستاویزی ثبوت ہوتے تو پیش کرچکے ہوتے۔

پی پی رہنما نے نہال ہاشمی کے بیان کے حوالے سے کہا کہ نہال ہاشمی میں نوازشریف بولتا ہے، نوازشریف اگر وزیراعظم رہے تو 2 سال میں نہال ہاشمی گورنر لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا جن لوگوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا وہ کابینہ میں اب بھی سینیر وزیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ تو سپریم کورٹ پر لفظی حملہ تھا، یہ باضابطہ حملہ آور بھی ہوچکے ہیں اور ظاہر ہے سپریم کورٹ پر سوچ سمجھ کر حملہ کیا گیا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s