فاسٹ نیوز : سندھ، بلوچستان کے میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ پنجاب کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کم کرکے موسم کو خوشگوار بناڈالا ۔

ملک میں کہیں بارش کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں سورج کی تپش نے لوگوں کا برا حال کر رکھا ہے۔

گجرات، گوجرانوالا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین سمیت کئی شہروں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تو حبس اور گرمی میں کمی آگئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔ حافظ آباد اور کمالیہ میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں بارش برسنے کا نام ہی نہیں لے رہی اور چلچلاتی دھوپ سے موسم شدید گرم ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم کافی دلفریب ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s