فاسٹ نیوز : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ وہ ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو ٹیلی فون کیا اور کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم رمضان کو ہی سحری کے وقت ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر گفتگو کی۔

کراچی میں یکم رمضان سے ہی بجلی کا بدترین بحران پیدا ہوچکا ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقے پہلی سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی سے محروم رہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جب کہ بجلی کی طویل  بندش سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوچکی ہے۔

خواجہ آصف سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، آپ نے سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک گفتگو میں خواجہ آصف نے حیدرآباد کے علاقوں میں بجلی کے تعطل پر عوام سے معذرت کی۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ سسٹم میں خرابی پر بروقت اقدامات کرکے خرابی دور کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کو رمضان میں بجلی مہیا کرے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن صورتحال اس کے مکمل برعکس ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s