فاسٹ نیوز : عالمی شہرت یافتہ اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان تین ہفتے طویل دورے کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے ۔

فاسٹ نیوز سے  خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ دورہ جاپان کے دوران ان کی جاپان اسکواش فیڈریشن اور ورلڈ اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں انہوں نے ٹوکیو میں ہونے والے2020ء اولمپکس میں اسکواش کے کھیل کو شامل کرانے کے لیے بات چیت کی ہے۔

جہانگیر خان نے کہا کہ اسکواش کے کھیل کا بہترین کیس پیش کیا ہے دیکھیں کیا نتائج نکلتے ہیں ۔

جہانگیر خان نے جاپانی رکن پارلیمنٹ محمد حسین اینوکی اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی تعریف کی جن کے تعاون سے وہ اسکواش کے جاپانی حکام سے ملاقاتیں ممکن ہوئیں اور اولمپک کے لیے اسکواش کا نام ڈلوانے کی کوششوں میں کردار ادا کرسکے۔

اس موقع پر پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ جہانگیر خان نے تین ہفتوں میں جو کوششیں کی ہیں ان کے نتائج مثبت نکلیں گے ، ناکویا ایئرپورٹ پر جہانگیر خان کو الوداع کہنے کے لیے پاکستانی اور جاپانی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ وہ اولمپک مقابلوں میں اسکواش کو شامل کرانے کے لیے عنقریب جاپان کا دورہ کریں گے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s