فاسٹ نیوز : سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد ڈالنے کے الزام میں ایف آئی اے کے زیر حراست 8سیاسی کارکنوں سمیت 22افراد سےتفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ12افراد کو پاک فوج کے خلاف مواد ڈالنے پر حراست میں لیا گیا ہے جبکہ3 افراد عدلیہ کے خلاف مہم چلانے اور 4افراد توہین مذہب کے الزام میں ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔

ایف آئی اے سیاسی جماعتوں کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان اور صحافیوں سے پوچھ گچھ کرے گی ۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا کے ارکان سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

ایف آئی اے میں جن ارکان کو بلایا گیا ہے ان میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر فیصل رانجھا اور تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے رکن اویس خان بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے 8سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون وغیرہ بھی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ مواد کے تجزیے کے لیے ایف آئی اےکو ایک پرائیویٹ فارنزک ماہرکی خدمات بھی حاصل ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s