فاسٹ نیوز : مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نے اگر ایئرلائن کو استعمال کیا تو انھیں معاف نہیں کیا جائے گا، طیارہ معاملے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہتاب عباسی نے کہا کہ برطانیہ نےابھی تک سرکاری طورپرآگاہ نہیں کیا کہ طیارے سے ہیروئن ملی ہے، پی آئی اے کے کیب اور کاک پٹ کریو کی چھان بین کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی معاملے پر مٹی نہیں ڈالیں گے، ابھی تک جو بھی معلومات ملی ہیں وہ میڈیا کے ذریعے ہی ملی ہیں۔
مہتاب عباسی نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن اس تمام معاملے پر برطانوی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستانی طیارے کے عملے کو پاسپورٹ واپس کرنے پر بات چیت جاری ہے تاہم کیپٹن واپس آچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکسی ادارے کے ایجنٹ کے طورپرکام نہیں کرسکتی،برطانیہ کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کے لیے بھی تیار ہیں