فاسٹ نیوز : پاکستان میں ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لئے19غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔کراچی میں کل انٹر نیشنل ریسلنگ کا رنگارنگ میلہ سجے گا جس میں غیر ملکی خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں ہوں گی ۔

غیر ملکی ریسلرز ٹائنی آئرن اور ویڈ بیریٹ پاکستانی مداحوں کو بھرپور اینٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ،ریسلرز کل کراچی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد یہ ریسلرز لاہور اور اسلام آباد میں بھی ایکشن میں ہوں گے ۔

پروفیشنل ریسلنگ سرکٹ میں شامل واحد پاکستانی بادشاہ پہلوان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریسلنگ مقابلے ہونے پر وہ کافی خوش ہیں ۔

ایونٹ میں خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں ہوں گی جس کے لئے چار خواتین ریسلرز پاکستان آئی ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلے ملک میں ریسلنگ کی ترقی کی جانب بڑا قدم ہے ۔

کراچی میں کل زور آزمائی کے بعد ریسلرز19 مئی کو لاہور اور پھر21مئی کو اسلام آباد میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کریں گے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s