روسیو ( فاسٹ نیوز )  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آخریروز ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 297 رنز اور پاکستان کو 9 وکٹیںدرکار ہیں۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز گرین کیپس نے اپنی دوسری اننگز 174 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور میزبان ٹیم کوجیت کےلئے 304 رنز کا ہدف دیا۔

یاسر شاہ 38 اور یونس خان 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 7 رنز پر ایک وکٹ گنوا دی۔ تفصیلات کے مطابق ونڈسر پارک، روسیو میں ٹیسٹ کے چوتھےروز ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 247 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اسے 129 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ جیسن ہولڈر 30 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ محمد عباس نے پانچ اور یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازویسٹ انڈین باﺅلرز کو جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے آﺅٹ ہوتے رہے۔ اظہر علی پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 3 رنز بناکر گیبریئل کا نشانہ بنے۔

بابر اعظم کو صفر پر روسٹن چیز نے آﺅٹ کیا۔ کپتان مصباح الحق دو رنز بنا سکے۔ اسد شفیق اور سرفراز احمد بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ یونس خان 35، شان مسعود 21 اور محمد عامر 27 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔ یاسر شاہ 38 اور حسن علی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ 174 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر پاکستاننے اننگز ڈیکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 304 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان سائیڈ نے کھیل کے اختتام پر 7 رنز ایک وکٹ گنوا دی۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز کوجیت کےلئے 297 رنز اور پاکستان کو 9 وکٹیں درکار ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s