فاسٹ نیوز : چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبےمیں چین اورپاکستان اہمیت کےحامل ہیں،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبےسےامیراورغریب ممالک کافرق ختم ہوگا۔
بیجنگ میں بیلٹ اینڈروڈفورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ21ویں صدی کاعظیم منصوبہ ہے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبےسے ممالک اوربڑےادارےایک دوسرےکےقریب آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ دنیاکےامن میں بھی اہم کرداراداکرےگا،منصوبےسےیورپ اورایشیاکوتجارتی فوائدحاصل ہوں گے۔
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ منصوبےکی کامیابی کاانحصارتجارتی سرگرمیوں کےفروغ میں ہے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبےسے منسلک ممالک ایک دوسرےکےتجربات سےفائدہ اٹھائیں گے،منصوبےسےخطےمیںخوشحالی آئے گی۔ منصوبے سے دنیا بھر کا مفاد وابستہ ہے۔
اس موقع پر روس کے صدرپیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبےسےدنیاکامستقبل وابستہ ہے،ترکی چین سمیت تمام ممالک کےساتھ مل کرکام کرنےکےلئے تیار ہے،روس منصوبےمیں سرمایہ کاری کے لئے تیارہے۔
روسی صدر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کےکئی منصوبےناکام ہوچکےہیں، اکیسویں صدی کےچیلنجزسےنمٹنےکے لئے بیلٹ اینڈروڈفورم اہم منصوبہ ہے،یورپی یونین کےممالک کوبیلٹ اینڈروڈفورم میں خوش آمدیدکہتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس بیلٹ اینڈروڈکی مکمل حمایت کرتاہے