فاسٹ نیوز : معروف گلوکار جسٹن بیبربھارتیوں کو ماموں بناگئے ، بھارت میں اپنے پہلے لائیو کنسرٹ میں کئی گانوں پر صرف ہونٹ ہلاتے رہے۔ وہ9 مئی کو ممبئی پہنچے تھے جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، تاہم شائقین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا ان کے مہنگے ٹکٹس بیکار گئے ۔

ممبئی کنسرٹ کے 21 میں سے صرف 4 گانے گائےاور باقی میں ہونٹ ہلائے ۔چمکیلے بھڑکیلے لباس کی جگہ شارٹس میں پرفارمنس پر مداحوں کے میٹر گھوم گئے ۔

ممبئی پہنچنے کے بعد بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں گردش کررہی تھیں کہ جسٹن بیبر بالی ووڈ اسٹار جیکولین فرنینڈز کی جانب سے عشائیے میں شرکت کریں گے ۔

وہ آئندہ2 دنوں کے دوران تاج محل اور نئی دہلی کا دورہ کریں گے تاہم نوجوان گلوکار کی میڈیا ٹیم نےچالاکی سےبھارتیوں کو کنفیوز کردیا اور وہ کسی بھی مقام پر نہیں گئے ۔

گھر کے کپڑوں میں پرفارم کرنے پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے کینیڈین گلوکار کی کلاس لی۔سابق اداکارہ سونالی بیندرے،انوراگ باسو،بپاشا باسو سمیت کئی لوگوں نے کنسرٹ کو وقت کا ضیاں قرار دیا۔

یہ ہی نہیں کنسرٹ کے بعد ڈی وائی اسٹیڈیم کی خراب حالت پر بھارتی میڈیا بھی چلا اٹھا۔یعنی مداحوں کا پیسہ نہیں ہوا وصول اورکنسرٹ رہا فضول۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ممبئی کی گرمی نے نوجوان گلوکار کو کنسرٹ کے فوراً بعد ہی بھارت چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ممبئی میں کنسرٹ کے بعد ہوٹل جانے کی بجائے وہ شرٹ پہنے بغیر ہی سیدھا ایئرپورٹ پہنچے ۔

ایئرپورٹ پر انہوں نے جنوبی افریقا کی پرواز پکڑی اور روانہ ہوگئے۔ کینڈین پوپ گلوکار کی ایئرپورٹ پربغیر شرٹ کے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s