فاسٹ نیوز : آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں300ارب روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مجموعی وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے تک ہوگا ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں سی پیک کے منصوبے سر فہرست ہوں گے، توانائی انفرااسٹرکچر کی ترقی سمیت زرعی شعبے کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں مالی سال آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے 100ارب روپے مختص تھے، آئندہ مالی سال بھی خطیر وسائل فراہم کریں گے، بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں اقتصادی ترقی پر فوکس کیا گیا ہے۔ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں اس بات پر فوکس کیا گیا ہے کہ گروتھ کو تیز کر نا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں گوادر کی ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی گزشتہ دس سال میں پہلی بار 5فیصد کی اقتصادی ترقی کی شرح کو عبور کریں گے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s