فاسٹ نیوز : پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ننکانہ صاحب کے گاؤں مچھر والی پہنچ گئے اور مبینہ تشدد کے بعد ہاتھ کاٹے جانےوالے 13سال کے لڑکے کےخاندان سے ہمدردی کا اظہارکیااورکہاکہ ہاتھ کاٹنے والے ظالم کو قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچا سکےگا۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف صبح کے وقت ننکانہ صاحب کے گاؤں مچھر والی پہنچے،13سال کے عرفان کےخاندان سے ہمدردی کا اظہارکیااور مالی امداد کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ زیادتی کرنےوالا کوئی شخص قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔

انہوں نےروایتی سنگ دلی پر پولیس کی سرزنش بھی کی اورکہاکہ پولیس افسروں کو یہ احساس کیوں نہ ہوا کہ مضروب عرفان کی والدہ 10کلومیٹر کا سفر کر کے تھانے پہنچیں۔

شہبازشریف کاکہناتھاکہ وہ ذاتی طورپر تحقیقات کی نگرانی کریں گےاورمتاثرہ خاندان کوہر قیمت پر انصاف دلائیں گے،اس موقع پر عرفان کی والدہ نےوزیراعلیٰ کو واقعے کی تفصیلات بھی بتائیں۔

وزیراعلیٰ نےافسوسناک واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی اوربتایاکہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اورآر پی او سرگودھا کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی کے ممبران فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچیں اورجب تک تحقیقات مکمل نہ ہوجائیں اسی علاقے میں رہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s