فاسٹ نیوز : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کو رات گئے ایک میرج ہال کی دیوار گرنے سے 24باراتی ہلاک ہوگئے ۔حادثہ راجستھانی شہر بھرت پور میں پیش آیا۔ دیوار کو دن بھر ہونے والی بارش سے شدید نقصان پہنچا تھا ۔

کنکریٹ سے بنی دیوار 12 فٹ اونچی تھی جو اچانک اس تقریب کے شرکاء پر اس وقت آ گری جب وہ کھانا کھا رہے تھے۔

مقامی پولیس افسر بھارت لال مینا نے میڈیا نمائندوں کو بتایا، ’’مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جبکہ 30 کے قریب زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارت میں شادیوں کی تقریبات کا اہتمام بڑے بڑے شادی ہالوں میں کرنے کا رواج پایا جاتا ہے، جن پر بہت زیادہ رقوم خرچ کی جاتی ہیں۔

امراء کے علاوہ متوسط طبقے کے عام خاندانوں کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچوں کی شادیوں کا اہتمام کسی نہ کسی میرج ہال میں کیا جائے جس کے لیے بہت بڑی تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s