فاسٹ نیوز : مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مفروضوں پر کام نہیں چلے گا، عمران خان کے خلاف ثبوت واضح ہیں ، عمران خان کے اپنے اعتراف پر ہی آرٹیکل 62،63لگ سکتاہے۔

ن لیگ کے دانیال عزیز نے اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایک سیٹ والی جماعت راتوں رات پورے پاکستان میں کیسے پھیل گئی ،عمران خان کے خلاف ثبوت واضح ہیں، 2002 میں عمران خان کو ایک سیٹ خیرات میں ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس جماعت کے پاس دارالحکومت کو مفلوج کرنے کی طاقت کہاں سے آئی؟

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا طریقہ کار ہے کہ وہ لوگوں کو گمراہ کرتےہیں ، عمران خان اپنی کتاب میں کہتا ہے کہ میں نے جوا کھیلا ،اُس پر تو وہیں 62،63،64،65 ساری دفعات لگ جاتی ہیں ،یہ ایسے غنڈے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم جے آئی ٹی کی نگرانی کریں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ یہ کون ہوتے ہیں جوجے آئی ٹی کی نگرانی کریں، عمران خان کا چہرہ پوری قوم نے دیکھ لیا، عمران خان نے غیرملکیوں کے کہنے پر ملک کا امن تباہ کیا، چند دنوں میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی گندی سیاست کاخاتمہ کردیں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان پہلے تو آپ صبح شام عدالت میں ہوتے تھے،اب آپ سامنے سڑک سے بھی نہیں گزرتے، آپ نے وزیراعظم سے 50 سال کا حساب مانگا،ہم تو آپ سے چند برسوں کا حساب مانگ رہے ہیں ، آپ فرشتے بنے پھرتے ہیں لیکن جیسے جیسے پردہ اٹھ رہا ہے آپ کے گناہوں کا پتہ چلتا جارہا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s