فاسٹ نیوز : وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان منتخب وزیراعظم پر الزام لگانے روز عدالت آتے تھے لیکن آج غائب ہیں، عمران خان صاحب آپ کو اپنے اوپر اٹھنےوالے تمام سوالات کے جواب دینے ہونگے۔

مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی اور اوئے کی سیاست کرنےوالے کو آج خود اس کا سامنا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں بڑے کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کو اب سپریم کورٹ میں جواب دینا ہو گا ۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وقت کو جھوٹ بولنے میں ضائع کیا ،آپ کے اوپر جتنے سوالات اٹھ رہے ہیں ان سب کے جوابات دینے ہونگے ۔اپنے جھوٹ کو لوگوں تک پہنچانے کےلیے روز چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرتے ہیں ، آپ روز تیسری بار منتخب وزیراعظم پر الزام لگانے سپریم کورٹ پہنچ جاتے تھے لیکن اب کہاں غائب ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان دوسروں پر الزام لگانے روز سپریم کورٹ آتے تھے ،آج بھی سپریم کورٹ آئیں ،قوم ان کی منتظر ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s