فاسٹ نیوز : رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا جاری آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ پولیس جوان علاقے کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک نمایاں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں سات روز سے پولیس کے دو سو اہلکار 4 بکتر بند گاڑیوں اورجدید اسلحہ سمیت ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصرف ہیں۔

پولیس کے مطابق وقفے وقفے سے ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہےجبکہ سخت گرمی دھول ،مٹی، ریت اور جنگلی جھاڑیوں کے باعث پولیس اہلکاروں کو پیش قدمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کے جوان ہمت اور حوصلے کےساتھ ڈاکو گڈو شر کی کمین گاہ کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں جبکہ شدید گرمی اور لو نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے انکی پیش قدمی جاری ہے، جلد مطلوبہ ڈاکو پکڑے جائیں گے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s