فاسٹ نیوز : کراچی میں جرائم کے مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

کراچی کے علاقے حسن اسکوائر پر پکنک کے لیے جانے والی کوسٹر میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کردی گئی جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے عبدالرحمان سےموبائل فون مانگا، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالرحمان جاں بحق ہوگیا، مقتول گاڑی کا مالک اور بکنگ کے وقت گاڑی میں موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر ڈرائیور بھی گاڑی میں موجود تھا جو فائرنگ کے واقعے میں مکمل طور پر محفوظ ہے۔

منگھو پیر ونگی گوٹھ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا،25 سالہ رکشہ ڈرائیور حزب اللہ نے 30 سالہ ٹیچر مظفر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

ڈکیتوں اور اسٹریٹ کرمنلز سے تنگ اورنگی ٹاؤن کے مکینوں نے اورنگی پانچ نمبر میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس نے اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا،ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ ہلاک ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گٹکا برآمد کرلیا گیا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s