فاسٹ نیوز : سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں حبس، لو اور جھلسا دینے والی گرمی پڑرہی ہے، گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے شہری نہروں کا رخ کررہے ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سورج کی تیزچبھتی شعاعیں اورحبس نے لوگوں کو نڈھال کردیا ہے، سندھ اورپنجاب میں شہری تپش سے بچنے کےلیے نہروں کا رخ کررہے ہیں توکوئی ٹھنڈے ٹھنڈے شربت پی کرخود کو تازہ دم کررہا ہے،گرمی کی وجہ سے دن کے وقت سڑکیں بھی سنسان رہتی ہیں،بلوچستان کے شہرچمن میں گزشتہ روز کی بارش کے باوجود گرمی میں کمی نہیں آسکی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔

ادھرمکران، ژوب، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s