فاسٹ نیوز : چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پانامہ کیس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 3رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔ سپریم کورٹ کا یہ خصوصی بینچ آج کھلی عدالت میں سماعت کرے گا۔ کارروائی دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گی۔

پانامہ فیصلے پر سپریم کورٹ کے عمل درآمد بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل خان کریں گے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازالحسن شامل ہیں۔

کاز لسٹ کے مطابق خصوصی بینچ بدھ کو دو پہر ڈیڑھ بجے اپنی کارروائی کا آغاز کرے گا۔ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ محمد علی کو خصوصی بینچ کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے عمران خان نیازی بنام وزیر اعظم نواز شریف المعروف پانامہ کیس کا 20اپریل کو فیصلہ سنایا تھا۔

لارجر بینچ نے 20اپریل کے حکم میں چیف جسٹس پاکستان کو فیصلے پر عمل درآمد کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

فیصلے میں شریف خاندان پر لندن جائیدادوں کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے مشترکا تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے لیے ایف آئی اے، اسٹیٹ بنک، ایس ای سی پی، نیب، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سربراہوں سے افسران کے نام طلب کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ ادارے جے آئی ٹی کے لیےافسران کے نام بھجوا چکے ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s