فاسٹ نیوز : وزیراعظم نوازشریف نےکہاہےکہ تمام صوبوں میں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتےہیں ، وفاق صوبوں کےعوام کی زندگیوں کو بہتربنانے کےلیے ہرممکن تعاون کررہاہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 31 واں اجلا س ہوا۔ پاناما کیس فیصلے کے بعدچاروں صوبائی وزراعلیٰ پہلی بار وزیراعظم سے ملے ۔خوش گوار ماحول میں گلے شکوے ہوئے اورمسائل کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایل این جی پالیسی کی منظوری اورصوبوں میں گیس فراہمی کا معاملہ اٹھایا جبکہ کراچی میں پانی کے بحران اور وفاق سے پانی کےحصہ میں اضافے کامعاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔

5 ماہ بعد ہونے والے اجلاس میں12 نکاتی ایجنڈا زیرغور تھا تاہم بیشتر ایجنڈا آئٹمز پر بات چیت نہ ہوسکی اور وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو صوبوں سے مزید مشاورت کےبعد مزید تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ان میں پروڈکشن فیلڈ کے پانچ کلومیٹر ایریا میں ترجیحاً گیس وتیل کی فراہمی کے معاملے پر وزارت پیٹرولیم کو صوبوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی ہدایت کردی گئی، جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 154 پر عمل درآمد تیز کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں نیٹ ہائیڈل منافع کے تعین سے متعلق قائم کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کابھی جائزہ لیاگیا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s