فاسٹ نیوز : سندھ ،بلوچستان اورپنجاب کے مختلف شہروں میں آگ برساتے سورج نے لوگوں کو نڈھال کررکھا ہے، حبس اور لوُ سے گرمی کی شدت بڑھ گئی، ادھر خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں صبح ہوتے ہی سورج اپنی آب وتاب سے چمکنے لگتا ہے اوردن چڑھتے چڑھتے گرمی کی شدت سے سب کو بے حال کردیتا ہے، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں سورج آگ برسا رہا ہے۔

طبی ماہرین نے گرم موسم میں نمکیات کی کمی سے بچنے کے لیے زیادہ پانی پینے اور رس دار پھلوں کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

ادھر گلگت بلتستان،آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں مطلع صاف اورموسم خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s