فاسٹ نیوز : چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہر شخص کو صفائی کا موقع ملنا چاہیےجس آدمی کا حق مارا جائے اسے صبر نہیں آتا،کیسوں کو جلد نمٹانا بہت ضروری ہے،اپنافرض پورا نہ کیا تو خود کو معاف نہیں کرپاؤں گا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرمنل کیسز میں تفتیش میں بہت خامیاں ہوتی ہیں ۔ الزام لگ جاتا ہے تشہیربھی ہوتی ہے لیکن ثابت کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ ملزم جلد چھوٹ جاتا ہے تو الزام عدالت پر آتا ہے ۔انصاف کی فراہمی کے لیے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم میں وکلا کا کردار انتہائی اہم ہے۔سول کورٹ کے کیسز زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں۔وکلاکے تعاون تک کوئی کاوش نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی۔

ہم نے قانون میں تبدیلی لائے بغیر نتائج حاصل کیے ہیں ۔قانون تو وہی ہے مگر شاید جذبے اور نفاذ میں کمی آگئی ہے،ہم اپنی آئینی قانونی اور اخلاقی ذمےداری پوری کریں گے۔قانون میں تبدیلی لائے بغیر بھی اچھا کام کیا جاسکتا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s