فاسٹ نیوز : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس میں نادرا کے دو میگا سینٹرز کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج نادرا کے دو میگا سینٹرز کھولے گئے ہیں جبکہ تیسرا میگا سینٹر سائٹ کے علاقے میں مئی کے آخر میں کھول دیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 3 لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے گئے تھے، جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار شناختی کارڈ مستقل طور پر بلاک کردیے ہیں، ڈیڑھ لاکھ شناختی کارڈز کو ان بلاک کیا جارہا ہے ، باقی رہ جانےوالےشناختی کارڈز کو مرحلہ وار ان بلاک کیا جا ئے گا،کراچی میں پانچ لاکھ شناختی کارڈز بلاک کیے جانے کی بات سراسرغلط ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج بھی ہوں اور کل بھی رہوں گا، ایک وقت تھا کہ یہاں مثالی صفائی ستھرائی ہوتی تھی، مگر اب یہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گرمی سے تھکے ہارے لوگ نادراسینٹرز میں آئیں تو عملے کو چاہیے کہ ان سے خوش اخلاقی سے پیش آئے،ایسا نظام بنائیں گے کہ عوام کو نادرا مراکز میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ تمام میگا سینٹرز میں شکایتی ڈیسک بنائیں، جو بھی عوام سے بدتمیزی کرے اسے ادارے سے نکالیں، میگا سینٹرز میں 3ہزار درخواستیں نمٹانےکی صلاحیت ہو گی،نادرا سینٹرز میں اہلکاروں کی کارکردگی کی بنیاد پر انعام اور سزا کا نظام لانے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا سینٹرز میں عوامی شکایات کا واضح نظام لانے کی ہدایت کردی ہے،عوامی تعریف پانے والے اہلکاروں کو انعام اور شکایت ملنے والے کو نکالنے کی تجویز دی ہے، نادرا کے چھ سو سے زائد اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوچکی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s