فاسٹ نیوز : نیب پنجاب نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں 10 کروڑ 68لاکھ روپےکی مبینہ کرپشن میں ملوث ریجنل منیجر عبدالباسط قریشی سمیت 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔

نیب کے مطابق ملزمان نے اسٹیٹ لائف کی بوگس پالیسیاں کیش کرواتے ہوئے قومی خزانے کو 10کروڑ 68 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

ملزمان اصل پالیسی نمبروں کے مطابق ملی جعلی کاغذات بناتے اور پالیسی میچور کرواکے بھاری رقم وصول کرتے تھے،ملزمان نے 113 بینک اکاؤنٹس کھلوا رکھے تھے، جن میں 436 چیکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کیش کروائے۔

نیب کے مطابق ملزمان نے 90 ایسے افراد کو نوازا جنہوں نے کوئی پالیسی خریدی ہی نہ تھی،زونل آفس لاہور کی تحریری شکایت پر بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ جنرل منیجر عمران حسین، منیجر ندیم قریشی، رفعت حمید، ندیم ضیاء، اسسٹنٹ منیجر منظور عطاری، افتخار ابراہیم اور ڈپٹی منیجر وقاص ،اکمل اختر، رانا احسان، شفیق بٹ، اکمل لطیف، رانا عامر، احسان اللہ بٹ اور دیگر شامل ہیں۔

ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کر کے14 روز کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s