فاسٹ نیوز : اسپاٹ فکسنگ کےکردار ناصر جمشید پر روپوش ہونے کے الزامات کے بعدان کی اہلیہ میدان میں آگئیں ۔

ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر سمرا نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ناصر جمشید کا گھر یا فون نمبرتبدیل نہیں ہوا ہے۔

ناصر جمشید کی اہلیہ نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور اینٹی کرپشن ٹریبونل کے رکن توقیر ضیا کے بیان پر ردعمل میں طنز کے تیر برسائے۔

انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید جیسے چہرے والے فرد کو ہر روز اپنے گھر میں دیکھتی ہوں،مجھے حیرت ہے کہ اگر وہ ناصر نہیں تو کون ہے ؟

ناصر جمشید کو پی سی بی نے کرکٹ کرپشن کے الزام میں معطل کیا ہوا ہےلیکن تاحال ان سے کوئی تحقیقات نہیں ہوپائیں۔

اس حوالے سے پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا تھاکہ انگلینڈ میں مقیم ناصر سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ، وہ اپنا فون نمبر اور گھر تبدیل کرچکے ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین کے بیان کو ہی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے رکن توقیر ضیا نے دہرایا اور کہا تھاکہ ناصر جمشید اہم کردار ہے لیکن وہ پکڑائی نہیں دے رہا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s