فاسٹ نیوز : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ احتجاج سے اٹھ کر گھر نہیں ، حقوق غصب کرنے والوں کے محلوں کی طرف جائیں گے ۔

کراچی پریس کلب پر دھرنے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے حکمران جس شہر سے پیسہ بٹورتے ہیں ، اس کا حق مانگ رہےہیں، کراچی کے نصف حصہ میں پانی کی لائنیں ہی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران پینے کا پانی نہیں دے سکتے تو کہاں کی جمہوریت ؟ بانی ایم کیو ایم کی یاد مجھے نہیں خود وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آرہی ہے۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ میں نے شہر کی آئندہ 50 سال کی پلاننگ کر رکھی تھی،کے فور میرا تیارکردہ منصوبہ ہے ، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس منصوبے کے فیز ون اور فیز ٹو کو ایک ساتھ شروع کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےنام پر قرضےلیے گئے ہیں ، سندھ حکومت اورعالمی ادارےاپنے فیصلوں پرنظر ثانی کریں ۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کے فور منصوبے سے پانی کی قلت دور نہیں ہوگی، میں دو ماہ بغیر معاوضہ پانی کی لائنیں ڈالنے کے کام کی نگرانی کو تیارہوں

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s