فاسٹ نیوز : لاہور بیدیاں روڈ دھماکے میں شہید فوجی ریاض حسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔حملے میں4فوجی جوانوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے ۔70 سالہ محمد بوٹا کی بھی آبائی علاقے میں تدفین کردی گئی ۔

لاہور دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی ریاض حسین کا تعلق، فیصل آباد کے نواحی گاؤں 410 گ ب سے تھا۔ شہید کا جسد خاکی گھر پہنچا تو عزیز واقارب کے ساتھ اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔ شہید ریاض حسین چار بچوں کے باپ تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں نواحی گاؤں نیپال کے رہائشی محمد بوٹا بھی شامل ہیں جن کی تدفین آبائی قبرستان میں کردی گئی۔اس سے پہلے حوالدار محمد ریاض، سپاہی ساجد علی، سپاہی عبد اللہ اور لانس نائیک ارشاد کی نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

گزشتہ روز لاہور کے بیدیاں روڈ پر خودکش حملہ آور نے مردم شماری کے عملے کی وین کو نشانہ بنایا۔دہشت گردی کی واردات چار فوجی جوانوں سمیت چھ افراد کی جان لے گئی جن میں وہاں سے گزرنے والا پاک فضائیہ کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور اپنےسہولت کار کے ساتھ بھٹہ چوک سےمردم شماری ٹیم کے تعاقب میں تھا،بیدیاں روڈ پر وین رکی تو گاڑی سے جاٹکرایا،جبکہ سہولت کار وہاں سے بھاگ نکلا۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کی وجہ سے مردم شماری کی ٹیم سرکاری گاڑی کے بجائے پرائیویٹ وین استعمال کررہی تھی۔

واقعے میں زخمی ہونے والے وین ڈرائیور عثمان کو حساس اداروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے انجن سے آوازیں آنے پر وہ قریبی دکان سے پرزہ لینے گیا تو پیچھے دھماکا ہوگیا۔تاہم اس دعوے کی حقیقت تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s