فاسٹ نیوز : پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ آپریشن کرپشن کے خلاف کیوں نہیں ہوتا ،ہمیں اس ملک کو کرپٹ لوگوں سے بچانا ہے ،جب تک ملک کی عوام خوشحال نہیں ہوگی اس وقت تک دہشت گردی کا بھی خاتمہ نہیں ہوگا۔

گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے جلسے سے خطاب میں غنوی بھٹو نے کہا کہ تاریخ سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے ،تاریخ میں ہمیشہ ظالم کو شکست اور مظلوم کی فتح ہوئی ہے،انبیا کرام اور شاہ لطیف کی تاریخ نے مظلوم کو ہمیشہ فاتح قرار دیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سامراجی قوتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے عظیم ہیروز کو قتل کیا ہے ،صرف سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں آتی ،چین پاکستانی عوام کے مفادات کا تحفظ کرے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی سب سے بڑی دہشت گردی معاشی دہشت گردی ہے ،جب تک ملک کی عوام خوشحال نہیں ہوگی اس وقت تک دہشت گردی ختم نہیں ہوگی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s