فاسٹ نیوز : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی زمینی حدود سے گرفتار کیا گیا، بھارت پاکستان میں مداخلت کررہا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں بدھ کےروز4 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ،بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کلبھوشن یادیو کا پاکستان سے گرفتار ہو نا ، اس سے بڑھ کر پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت کیا ہوسکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے شہید کشمیری کے جنازے پر فائرنگ کی ۔ان شہادتوں سے شہید کشمیریوں کی تعداد 150 ہو گئی ہے، 11ہزار سے زائد کشمیریوں کی بینائی پیلٹ گن سے متاثر ہوئی، عالمی برادری اور اقوام متحدہ،بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی غیر مستقل انسانی حقوق کمیشن نے آزاد کشمیر کا دورہ کیاہے،بھارت کا کمیشن کو مقبوضہ کشمیرکے دورے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ممبئی میں جناح ہاؤس کی پاکستانی ملکیت اوراسکی پاکستان کے لئےاہمیت کاخیال رکھے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s