فاسٹ نیوز : پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹ دی،پی ایس 97 سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب ہماری بات صحیح ثابت ہوجاتی ہے تو لوگ ہماری طرف چل پڑتے ہیں۔

کراچی کے نشترپارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا ہے۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کے ہمراہ انیس قائم خانی، رضا ہارون اور دیگر رہنما بھی تھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے کوئی بات جھوٹ نہیں کی۔کچھ لوگ اپنا موقف فائدہ نقصان دیکھ کر بدلتے رہتے ہیں۔لوگ بڑی تعداد میں پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ بالٹی کے سائز کو دریا کے برابر کرنے میں وقت لگتا ہے۔

پی ایس پی میں شامل ہونے والے شیخ عبداللہ نے کہا کہ ملک کا غدار نہیں بننا چاہتا۔اپنے سر سے بوجھ اتار پھینکا ہے۔ پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والوں کیساتھ ہمدردی نہیں کی جاسکتی۔

مصطفیٰ کمال نے 23 مارچ کو پاک سرزمین پارٹی کے یوم تاسیس کو یوم پاکستان کے نام سے منسوب کرتے ہوئے کارکنان کو کنونشن میں 3 بجے تک پہنچنے کی ہدایت کردی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s