فاسٹ نیوز : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہناہے کہ ملک کو سرحدوں کے باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے ، آصف زرداری اور نواز شریف اندر سے ایک ہیں،یہ دونوں ایک دوسرے کی انشورنس پالیسیاں ہیں، ایک دوسرے کے لیے راستہ بناتےہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمرکے اس حصے میں لوگوں کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں،ق لیگ، طاہرالقادری، وحدت مسلمین سمیت 6 جماعتوں سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی میری بات مانتے ہیں کبھی پی ٹی آئی میں میری بات سےاختلاف کیا جاتا ہے۔ عمران خان سے راولپنڈی کے حلقوں سے متعلق بات کی ہے۔ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،پی ٹی آئی کے ہر احتجاج میں ان کے ساتھ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کرپشن سے نجات چاہتی ہے۔ نندی پور پاور پروجیکٹ کا کیا ہوا؟ صرف بسوں کے تماشے لگائے جارہے ہیں۔ 200بسیں توکوئی کمپنی بھی چلاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم کہیں تو لال حویلی انہیں گفٹ کردیتا ہوں۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s