فاسٹ نیوز : ملک بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے ، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد سمیت 63 اضلاع گھروں کی گنتی آج مکمل کرلی جائے گی ۔ کل سے مردم شماری کی جائے گی۔

19 سال بعد ہونے والی مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آج تیسرا روز ہے۔ سندھ میں کراچی کے 6 اضلاع اور حید رآباد، گھوٹکی اور تعلقہ سیہون شریف میں گھروں کی گنتی کی جارہی ہے۔

پنجاب میں لاہور، جھنگ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور سمیت 16اضلاع میں خانہ شماری ہورہی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع خانہ شماری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں ۔ پشاور کےعلاوہ خیبر پختونخوا اورفاٹا کے14اور بلوچستان کے 15اضلاع میں خانہ شماری آج مکمل کرلی جائے گی جبکہ ہفتے سے لے کر 27 مارچ تک ان مقامات پر مردم شماری ہوگی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s