فاسٹ نیوز : اپنے پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والے نامور گلوکار عاطف اسلم آج اپنی 34ویں سالگرہ منارہے ہیں ،وہ 12مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔

عاطف اسلم نے اپنے کیریئرکا آغاز 2004 میں کیا، بچپن سے ہی کرکٹر بننے کے شوقین عاطف اسلم کو کالج میں میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ عادت ہی بن گئی ۔

2004ء میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اوراسی البم نے ایسی شاندارکامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر سہی جائے نہ۔

پاکستان کے بہترین گلوکاروں پر ہمیشہ سے بھارت کی نظر رہی ہے،اپنی فلموں کے لئے بالی ووڈ میں بیسٹ پلے بیک سنگر کی صورت میں عاطف پہلی نظر میں ہی جادو کرگئے ۔

بالی ووڈ میں کسی فلم کو سپر ہٹ کرنا ہو تو عاطف اسلم کی آواز ہی ان کاکام کر جاتی ہے، جہاں لاکھ مخالفتوں کے باوجودان کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔

گلوکاری کے میدان میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے اپنے کیرئیر میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے، 2011ء میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ’بول ‘میں کام کیا ۔

اسٹیج پر مداحوں کو دیوانہ کرنے کا جو اعزاز لیڈ ی گاگا کے پاس تھا وہ بھی عاطف لے اڑے،مداحوں کے درمیان جانا اور پھر چھا جانا، اس میں ساراکمال عاطف کی سریلی آواز کا نہیں بلکہ سجیلی شخصیت کا بھی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s