فاسٹ نیوز : لاہور کے علاقے ٹائون شب میں ورکرز کنونشن تحریک انصاف کے لئے چیلنج بن گیا ،ہال کا مالک تالا لگا کر غائب ہوگیا ، نامعلوم افراد نے پارٹی پرچم اور بینرز پھاڑ دئیے گئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی پرچم اور بینرز پھاڑنے پر ن لیگ کے خلاف احتجاجی نعرے بازی کی اور سڑک پر ہی کرسیاں لگا کرورکرز کنونشن شروع کردیا ۔

پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بینرز برساتی نالے میں پھینک دئیے گئے،جس پر تحریک انصاف کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ تمام کارروائی مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی ہے۔

گزشتہ شب ن لیگ کے کارکنوں نے بھی پارٹی دفتر کے قریب پروگرام کرنے پر احتجاج کیا تھا،جس کے بعد پی ٹی آئی نے کنونشن کیلئے جس شادی ہال میں بکنگ کرائی تھی اس کا مالک بھی ہال کو تالے لگا کر غائب ہوگیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s