فاسٹ نیوز : اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے یہ حکم مقدس ہستیوں کی شان میں سوشل میڈیا پر ہونے والی گستاخیوں کے خلاف دائر درخواست میں جاری کیا ۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے معاملہ پر دائردرخواست کی سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملہ بیوروکریسی پر نہیں چھوڑا جاسکتا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بتائیں کہ اس اہم معاملے پر کیا اقدامات اٹھائے گئے ۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ واطلاعات اورڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ۔ آئی جی اسلام آباد اورچیئرمین پی ٹی اے بھی عدالت میں پیش ہوئے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s