فاسٹ نیوز : امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ تجارتی ذرائع سے منی لانڈرنگ کی وجہ سے عالمی برادری کو سالانہ اربوں ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی بین الاقوامی منشیات کنٹرول اسٹریٹجی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر رقوم ملک سے باہر بھیجنے میں روس، بھارت، میکسیکو اور چین سر فہرست ہیں۔

امریکی رپورٹ کے مطابق اس قسم کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان کو بھی سالانہ 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

رپورٹ میں جائز کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی رقوم کو چھپانے کا خصوصی حوالہ دیا اور کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے بھارت کو سالانہ تقریباً 51 ارب ڈالر، چین کو 139 ارب ڈالر اور روس کو 52٫8 ارب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے امریکی رپورٹ میں نوٹ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی فنانسنگ، منی لانڈرنگ اور رقوم کی وسیع پیمانے پر اسمگلنگ کی وجہ سے افغانستان کی سلامتی اور ترقی مسلسل خطرات سے دوچار ہے، افغانستان اب بھی افیون کا سب سے بڑا پیداکار ملک ہے، جس کی ترقی کی راہ میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s