فاسٹ نیوز : لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے لیےمیچ کی سیکورٹی اور ٹریفک پلان بھی فائنل ہو گیا،دیگر اضلاع سے پولیس کے دستے بھی لاہورپہنچ گئے،قذافی اسٹیڈ یم اور کھلاڑیوں کے ہوٹل کی طرف جانے والےراستے سیل کردیئے گئے۔

پی ایس ایل فائنل کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، قذافی اسٹیڈیم کےراستے بند کرنے کےلیے کنٹینر پہنچادیئے گئے، جگہ جگہ پولیس کے ناکے ، گاڑیوں اور رکشوں کی سخت چیکنگ ہو رہی ہے،مال روڈ پر کھلاڑیوں کے ہوٹل کے اطراف قناتیں لگا دی گئیں،سیکورٹی انتظامات کے جائزے کے لئے سری لنکا سے آئی سی سی کا 2رکنی وفد بھی لاہورپہنچ گیا ۔

میچ کی سیکورٹی مزید فول پروف بنانے کےلیے دیگر اضلاع سے بھی 3 ہزار پولیس افسران اور اہلکار لاہورپہنچ گئےہیں ، ان میں 6 ڈی ایس پی، 43 انسپکٹر، 214 سب انسپکٹر اوراے ایس آئی شامل ہیں ۔

قذافی اسٹیڈیم کےقریب 25بستروں جبکہ مقامی ہوٹل میں 7 بستروں کا عارضی اسپتال بھی قائم کردیا گیا ہے۔

فائنل میچ پر ٹریفک پلان بھی تیار کیا گیا ہے، 5مقامات پرپارکنگ مخصوص کی گئی ہے، گاڑیاں ایف سی کالج ،مسلم ٹاؤن فلائی ،سینٹر پوائنٹ سے لبرٹی مارکیٹ اوربرکت مارکیٹ میں پارک ہوں گی۔

چنگ چی اورآٹو رکشوں ، ایل پی جی ، ایل این جی اور سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہوگا ،شائقین کو اصل شناختی کارڈ اور فائنل کا ٹکٹ دکھانے والوں کو اسٹیڈیم کی طرف جانے دیا جائے گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s