فاسٹ نیوز :  سپریم کورٹ میں غیر رجسٹرڈ اسٹنٹس کی ازخود نوٹس کی سماعت میں عدالت کے طلب کرنے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن پیش ہوئے ۔عدالت نے10روزمیں پالیسی تیارکرکےرپورٹ طلب کر لی۔

اسٹنٹس کی رجسٹریشن سے متعلق سمری کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سےسپریم کورٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن کو طلب کیا تھا۔سیکریٹری صحت نے عدالت میں بیان دیا کہ سمری کی منظوری تک رجسٹریشن نہیں ہو سکتی ۔

چیف جسٹس نے سمری منظور نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دل کا معاملہ ہے مریض پریشان ہوجاتے ہیں ،وزیراعظم نے سمری کی منظوری میں تاخیر کیوں کی؟

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن نے کہا عدالت کو غلط بتایا گیا ، وزیراعظم ہاؤس میں کوئی سمری نہیں آئی ۔ سیکریٹری صحت نے گزشتہ شب ہی سمری تیار کی ہے ۔صحت سےمتعلق وزیراعظم محتاط ہیں۔وزیراعظم نے کہااسٹنٹس کےفنڈزاسی سال فوری ریلیزکیےجائیں۔مقامی طور پر اسٹنٹس کی تیاری سےقیمت20فیصد کم ہوجائے گی۔عدالت کی ہدایات پرمقررہ وقت میں عملدرآمد کیاجائےگا۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ میڈیکل ڈیوائسزرولز2015میں توسیع کی سمری تیارکی ہے،سمری کی منظوری کےبعدمریضوں کی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔

سپریم کورٹ نے غیررجسٹرڈ ڈیوائسزسےمتعلق10روزمیں پالیسی تیارکرکےرپورٹ طلب کر کے کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s