فاسٹ نیوز : آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے جاری ہیں۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں 89مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاگیا ہے جبکہ پشاور سے74 افرادکوگرفتارکیا گیا۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفسادجاری ہے۔ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد گرفتار کرلئےگئے ،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیاہے۔

بھکر میں منکیرہ اور صدرکےعلاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 32افراد کو حراست میں لیاگیا ۔ آپریشن کے دوران 300 افرد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔

ادھرمیانوالی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ اس دوران 52مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے ۔

پشاور میں تھانہ غربی، پہاڑی پورہ، چمکنی، پھندو کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن میںسینکڑوں گھروں کی تلاشی لی گئی۔کئی علاقوں میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز بھی شامل تھیں۔

سرچ آپریشن میں 65 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 3 افراد کو بغیر لائسنس کے اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 2 افراد کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 4 افرا کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے 20 کلو سے زیادہ چرس اور شراب برآمد کی گئی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s