فاسٹ نیوز : وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے عمران خان کو بال ٹھاکرے کا چھوٹا بھائی قرار دیدیا، انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولا بخش چانڈیو سے کراچی کی سڑکیں صاف کرائیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نےمخالفین پر گولہ باری کردی، انہوں نے کہا کہ ایان علی ڈالرز کے ساتھ پکڑی گئی، چارٹرجہاز میں چلی گئی، قوم دیکھتی رہ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ پاکستانی نہیں ہوسکتے، آپ بچوں کے پاس واپس چلے جاؤ، اس شخص نے لڑانے کی کوشش کی اور پختونوں کا نعرہ لگادیا۔

عابد شیر علی کا کہناتھاکہ بلاول صاحب ،چانڈیو کو کراچی صاف کرنے کا ٹھیکہ دے دیں ،چانڈیو صاحب پہلے شہر کو صاف کریں اور کرپشن کا حساب دیں پھر تنقید کریں۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ خان صاحب!آپ نے پاکستان کو سمجھ کیا رکھا ہے،آپ کہتے ہیں پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے،عمران خان نے وہ کام کردیا جو بھارت بھی نہ کرسکا۔عمران خان دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی کو مخدوموں کا ڈبل شاہ قرار دیا اور کہا کہ وہ بتائیں دربار میں کتنے کروڑ آتے ہیں اور غریبوں اور بیوائوں پر کتنا خرچ ہوتا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s